پنامہ پیپرس لیک معاملے میں سامنے آئے تقریباً دو لاکھ غیر ملکی کھاتوں کی معلومات کے سلسلے میں دستاویزات اب آن لائن کردئے گئے ہیں۔
پنامہ کی موساک فونیسکاکمپنی کے لاکھوں دستاویزا ت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس طرح دنیا بھر کے
دولت مند لوگ ٹیکس چوری کرنے اور پابندیو ں سے بچنے کے لئے غیرملکی کھاتوں کا استعمال کرتے ہیں۔
دستاویزات میں کئی سابق اور موجود ہ رہنماوں، سرکاری افسران، معروف شخصیات اور اسپورٹس کی دنیا کے افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات سامنے آئی تھی۔